ابنا: عراقي ذرائع کے مطابق، سوخوئي جنگي طياروں نے عراق کے مختلف علاقوں ميں داعش کے خفيہ ٹھکانوں پر بمباري کرکے ايک سو اٹھاون دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کي بتيس فوجي گاڑيوں کو تباہ کرديا ہے ۔
عراقي فضائيہ نے اسي طرح صلاح الدين کے شمال ميں داعش کے ايندھن کے ايک گودام پر بمباري کرکے اس کو مکمل طورپر تباہ کرديا۔ عراق کے سوخوئي جنگي طياروں نے موصل ميں داعش کے زير قبضہ القيارہ آئل ريفائنري پر بھي بمباري کي ہے۔ اس بمباري ميں داعش کے کتنے دہشتگرد مارے گئے ، اس کي تفصيلات معلوم نہيں ہوسکي ہيں ۔
عراقي وزارت دفاع نے ايک بيان جاري کرکے بتايا ہے کہ الانبار اور بغداد کے مضافات ميں بھي داعش کے مراکز پر سوخوئي جنگي طياروں کي بمباري ميں بہت سے دہشتگرد مارے گئے ہيں ۔ اس رپورٹ کے مطابق نينوا کے الطيران نامي علاقے ميں بھي داعش کے ايک مرکز پر عراقي فضائيہ کے حملے ميں داعش کو کافي نقصان پہنچا ہے ۔ اس حملے ميں داعش کے کئي دہشتگرد کمانڈر بھي مارے گئے ہيں ۔
اسي کے ساتھ عراق کي زميني فوج اور عوامي رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ صلاح الدين ميں داعش کے ايک مرکز پر حملہ کرکے سينتاليس دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کي چودہ فوجي گاڑيوں کو تباہ کرديا ۔
اسي کے ساتھ موصل کے العريج نامي گاؤں ميں بھي داعش کے ايک ٹھکانے پر حملے ميں درجنوں دہشتگردوں کے ہلاک اور زخمي ہونے کي خبر ہے ۔ اس حملے ميں داعش کي ايک ہيمر فوجي گاڑي بھي تباہ ہوگئي ہے ۔
ادھر موصل کے قريب واقع حمام العليل نامي علاقے ميں، قبائلي جنگجوؤں نے داعش کے سات مسلح افراد کو ہلاک کرديا ہے ۔
اسي کے ساتھ شہر موصل ميں عراقي فوجيوں کي ايک چھاپہ مار کارروائي ميں داعش کے بہت سے افراد مارے گئے ہيں ۔
ايک اور رپورٹ کے مطابق تکريت ميں الجبور قبيلے کے لوگوں نے داعش کے دو کمانڈروں کو گرفتار کرنے کے بعد گولي مارکے ہلاک کرديا ہے ۔
ادھر صوبہ بابل کے علاقے الاسکندريہ ميں، ابوالفضل بريگيڈ کے جوانوں نے ايک کار بم کو دھماکے سے پہلے ہي پتہ لگاکے ناکارہ بناديا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق ابوالفضل بريگيڈ کے جوانوں نے اسي طرح البحيرات نامي علاقے ميں داعش کے دہشتگردوں کي دراندازي کي ايک کوشش کو ناکام بناديا ۔ اس کارروائي ميں بھي بہت سے دہشتگرد ہلاک کرديئے گئے ۔
.......
/169